خیرپور بارشوں کے بعد ایک اور مصیبت میں گرفتار

Aug 28, 2022 | 11:50:AM
فائل فوٹو
کیپشن: خیرپور میں بارشوں کے بعد بیماریاں پھیلنے لگیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ٌسندھ کے شہر خیرپور میں بارشوں کے بعد مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہیں کہ پورے ڈسٹرکٹ اسپتال خیرپور کو گیسٹرو وارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات، 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔