سالگرہ کامنحوس کیک۔۔ تین دوست جان سے گئے

Aug 28, 2021 | 23:39:PM
سالگرہ کامنحوس کیک۔۔ تین دوست جان سے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں سالگرہ کے لئے کیک کی خریداری کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین دوست ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کےعلاقے چیوڑلہ میں پیش آیا۔ جہاں تین دوستوں  میں سے ایک نوجوان جے وردھن کی سالگرہ تھی جس پر اس کے ساتھ مل کر اس کے دیگر دوستوں وشنو اور وراپرساد نے سالگرہ کی تقریب کے انتظامات کئے۔ اس خوشی کے موقع پر کیک کی خریداری کرنے کے لئے تینوں دوست موٹر بائیک پر روانہ ہوئے اور جب یہ افراد کیک کی خریداری کے بعد واپس آ رہے تو راستہ میں ان کی موٹرسائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  شوہر نے کیوں دوستوں سے بیوی کا ریپ کروایا، وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے