افغان طالبان کا ایک ہفتے میں کابینہ تشکیل دینے کااعلان 

Aug 28, 2021 | 22:04:PM
افغان طالبان کا ایک ہفتے میں کابینہ تشکیل دینے کااعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہفتے میں کابینہ کی تشکیل کا اعلان کردینگے،حکومت میں خواتین شامل ہونگی یا نہیں فیصلہ شوریٰ کریگی ۔
ترجمان افغان طالبان نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ بہت جلد ہمارے مکمل کنٹرول میں ہوگا،کابل ایئرپورٹ چلانے کیلئے سکیورٹی اور تکنیکی ٹیمیں موجود ہیں ،
ترجمان افغان طالبان نے مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو ڈرون حملہ کرنے سے پہلے ہمیں آگاہ کرنا چاہئے تھا،امریکا کو اس لئے آگاہ کرنا چاہئے تھا کہ ڈرون حملہ ہماری زمین پر ہوا۔
ترجمان نے کہاکہ امریکا برطانیہ اور یورپی ممالک سفارتی تعلقات برقراررکھیں ،ہم افغانستان میں کرنسی معاشی مسائل کے حل پر کام کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہماراامریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈنیشن نہیں ، صرف دوحہ معاہدہ ہے: ترجمان افغان طالبان