ہماراامریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈنیشن نہیں ، صرف دوحہ معاہدہ ہے: ترجمان افغان طالبان

Aug 28, 2021 | 20:46:PM
ہماراامریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈنیشن نہیں ، صرف دوحہ معاہدہ ہے: ترجمان افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ ہماراامریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈنیشن نہیں ، صرف دوحہ معاہدہ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہاکہ ہماری پالیسی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہو،ہم پہلے بھی لڑے، اس کو کلیئرکیا، اب بھی ہماری ذمے داری ہے،
ان کاکہناتھا کہ غیرملکی فوجیں چلی گئیں تو صورتحال کو قابو کرنا آسان ہے ،دہشتگردوں کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں، نشاندہی کرکے انہیں ختم کریں گے،31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے تو اسے روکیں گے،31 اگست کے بعد حملے روکنا ہماری ذمے داری بھی ہے، اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت میں کسی کو حملے کرنے کی ہمت نہیں ہوگی،داعش نے حملہ کیاتھا، انہوں نے ذمے داری بھی قبول کی،حملے کے ذمے داروں کو تلاش کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔
سہیل شاہین نے کہاکہ ہماراامریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈنیشن نہیں ، صرف دوحہ معاہدہ ہے۔،ہمارے مجاہدین کے پاس تجربہ بھی ہے، داعش کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی فوجیں جب افغانستان میں تھیں تو ہم ترکی کی مخالفت کرتے تھے ۔ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ایئرپورٹ کے انتظام پر معاہدہ کریں گے۔
ترجمان افغان طالبان نے کہاکہ امریکا افغانستان کے پیسے جاری کرے، ہم یہ رقوم افغانستان کی تعمیرنو پر خرچ کریں گے،ان کاکہناتھاکہ دھماکا جس جگہ ہوا وہ امریکی فورسز کے کنٹرول میں تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے شیخ عبدالباقی حقانی کو نگراں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مقرر کردیا