طالبان نے شیخ عبدالباقی حقانی کو نگراں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مقرر کردیا 

Aug 28, 2021 | 20:04:PM
طالبان نے شیخ عبدالباقی حقانی کو نگراں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مقرر کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی افغانستان میں شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں،طالبان نے شیخ عبدالباقی حقانی کو نگراں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مقرر کردیا ۔
افغان اردو ویب سائٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی نے کہاہے کہ قومی اور مذہبی اقدار دو اہم ستون ہیں،اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں سابقہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت اعلیٰ تعلیم میں ڈپٹی اکیڈمک منسٹر، ڈپٹی فنانشل منسٹر کا تقرر بھی کردیا گیا،سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈپٹی منسٹر کا تقرر بھی کردیاگیا۔
وزارت اعلیٰ تعلیم کی نئی انتظامیہ کی سابقہ انتظامیہ سے ملاقات بھی ہوئی ،نئی طالبان انتظامیہ نے سابقہ انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ طالبان تعلیم، پبلک ورک، انفارمیشن اور کلچر کی وزارتوں میں نگراں وزراکاتقرر کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے کابل ائیر پورٹ پر نئے حملے کی وارننگ جاری کر دی