پی ڈی ایم نے کراچی جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیا

Aug 28, 2021 | 18:34:PM
پی ڈی ایم نے کراچی جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )نے کل کراچی میں ہونے والے جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیا۔
پی ڈی ایم رہنما راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں ،ہم خواتین کے خلاف نہیں ان کا احترام کرتے ہیں ،راشدمحمود سومرو کاکہناتھا کہ تاریخی جلسہ ہوگا اس لئے خواتین کو زحمت نہیں دے رہے ،کل پی ڈی ایم کے جلسے میں مدرسے کے بچے دھڑلے سے ہونگے ،پی ڈی ایم رہنما نے کہاکہ عمران خان صاحب کیا مدرسے کے بچے پاکستانی نہیں ہیں،عمران خان کل دیکھ لیں گے کہ یوتھ کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اجلاس:مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ