وجہ کیا بنی کہ ادا کا رہ سو نیا حسین برہم؟

Aug 28, 2021 | 17:39:PM
وجہ کیا بنی کہ ادا کا رہ سو نیا حسین برہم؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ادکارہ سونیا حسین نے کا کہنا ہے کہ کیا یہ دوہرا معیار نہیں کہ ہم اچھے مواد کو بنانے کی بات تو کرتے ہیں مگر ایسے ڈراموں کو ایوارڈز کے لیے نامزد نہیں کرتے۔

ادکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری میں ’لکس سٹائل ایوارڈز‘ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ ایسے ایوارڈز کے لیے اچھے مواد کو ترجیح دی جاتی ہے یا کمائی کرنے والے ڈراموں کو؟ انہوں نے اپنے متعدد مقبول ڈراموں ’میری گڑیا، عشق زہ نصیب، نازو اور ایسی ہے تنہائی‘ کے نام لکھتے ہوئے شکوہ کیا کہ حیران کن طور پر ان میں سے کسی ایک کو بھی نامزدگی نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:بگ با س میں حصہ لینے والی معروف گلو کا ر ہ نے سلمان خا ن اور کر ن جو ہر پر سنگین الزام عا ئد کر دیا

سونیا حسین نے لکھا کہ وہ ایوارڈز نامزدگیوں کے معاملے پر 7 سال سے خاموش تھیں لیکن کیا واقعی مذکورہ ڈراموں میں سے کوئی بھی ایک ایسا ڈراما نہیں تھا، جسے ایک نامزدگی ملتی؟   اپنی اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ایسے ملک میں جہاں معروف اداکاروں کو بعد از مرگ ایوارڈز دیے جاتے ہوں، وہاں سوال کرنے والی وہ کون ہوتی ہیں؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی شوبز شخصیت نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کی ہو، ماضی میں بھی اس کی نامزدگیوں پر اداکار آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر جنت مرزا کے سکردو میں سیر سپاٹوں کی نئی ویڈیو وائرل