ادا کا رعمران اشرف کی بھنگڑا ویڈیو وائرل

Aug 28, 2021 | 16:52:PM
ادا کا رعمران اشرف کی بھنگڑا ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرا مہ  ” رقص بسمل “ اختتام پذیر ہو چکا ہے لیکن اسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ اداکار ” عمران اشرف “ نے بھولے کے بعد موسیٰ کا ایک اور شاندار کردار نبھا کر انڈسٹری میں اپنا مقام مزید بلند کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ رقص بسمل کی آخری قسط میں پیر صاحب کا دل نرم ہو جاتا ہے اور وہ موسیٰ کے ساتھ زہرہ کا نکاح خود پڑھاتے ہیں جس کے بعد موسیٰ کے ساتھی سارنگا اور مراد اپنے یار کی شادی کی خوشیاں منانے کیلئے اس کے گھر ڈھول لے کر پہنچ جاتے ہیں تاہم اس موقع پر عیسیٰ بھی موجود ہوتا ہے اور وہاں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بگ با س میں حصہ لینے والی معروف گلو کا ر ہ نے سلمان خا ن اور کر ن جو ہر پر سنگین الزام عا ئد کر دیا

اداکار عمران اشرف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈرامے کی آخری قسط کے شوٹنگ کے دوران کیے جانے والے مزاح اور ڈھول کی تھاپ پر وہ بھنگڑا ڈال رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف ڈھول کی تھاپ پر نہایت ہی شاندار انداز میں بھنگڑا ڈالتے ہیں ۔ تاہم یہ سین ڈرامے میں شامل نہیں بلکہ یہ اداکاروں کی جانب سے اس موقع پر کیے جانے والا ہلہ گلہ تھا۔عمران اشرف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ”ایک رقص موسیٰ نے کیا تھا زوہرہ کے ملنے کی خوشی میں اور دوسرا یہ تھا جو دکھایا نہیں گیا.

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا