بھارت کیساتھ پانی کے مسئلے کو ایکٹ آف وار قرار دیا ہے، اس کی تیاری کرنی ہوگی،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) قائد حزبِ اختلاف و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے حقوق چھیننے کے بعد اب بھارت پانی کے مسئلے کو ہتھیار بنا رہا ہے,ہم نے اسے ایکٹ آف وار (جنگی اقدام) قرار دیا ہے اور ہمیں اس کی تیاری کرنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اطہار ِخیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مسائل سے دوچار ہے،بھارت کا میڈیا اور سوشل میڈیا پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ پھیلا رہے ہیں شبلی فراز نے کہا بھارت نے کبھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا موقع نہیں چھوڑا,مقبوضہ کشمیر سے حقوق چھیننے کے بعد اب بھارت پانی کے مسئلے کو ہتھیار بنا رہا ہے,ہم نے اسے ایکٹ آف وار (جنگی اقدام) قرار دیا ہے اور ہمیں اس کی تیاری کرنی ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی معیشت کمزور ہے، دہشت گردی کی لہر جاری ہے اور سیاسی جماعتیں برسرِ احتجاج ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملکوں کو ادارے چلاتے ہیں، ادارے کمزور ہوں تو ملک نہیں چلتے،ایک بڑا ادارہ عدلیہ ہے، جو کہ تقریبا غیر فعال ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ قوم کو اکٹھا کرنے والا صرف ایک شخص ہے، اگر اسے موقع دیا جائے تو "ایک کروڑ لوگ مینار پاکستان پر اکٹھے ہو سکتے ہیں اورہم مل کر واہگہ بارڈر پر مارچ کرینگے۔
اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھارت کے حالیہ اقدامات پر سخت ردعمل دیا اور کہا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو مودی سرکار نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے،پانی کے مسئلے پر عالمی اداروں جیسے اقوام متحدہ ،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کی ہم مذمت کرتے ہیں مگر بھارت نے بغیر تحقیقات کے10 منٹ میں پاکستان پر الزامات لگا دیے،مودی اور یزید میں کوئی فرق نہیں رہا، یزید نے پانی بند کیا تھا، مودی بھی وہی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا خطاب:
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ،ا نہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اتحاد کی ہے، ایک مضبوط پیغام جانا چاہیے،اپوزیشن لیڈر نے جو باتیں کیں، وہ ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل,آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں،انوارالحق