"تنقید کیوں کی؟"بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج

Apr 28, 2025 | 14:38:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مودی سرکارپرتنقیدکرنے کی پاداش میں بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

گلوکارہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں ان پر سوشل میڈیا پر  "قابل اعتراض" پوسٹ کے ذریعے مودی حکومت پر تنقید کرنے کا الزام ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق نیہا سنگھ کا ایک ویڈیو پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ایکس (X) ہینڈل پر ری پوسٹ کیا گیا، جس میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اب بہار میں پہلگام حملے کے متاثرین کے نام پر ووٹ مانگیں گے، جیسا انہوں نے مبینہ طور پر 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد کیا تھا۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیہا کی پوسٹس قومی یکجہتی کو متاثر کرتی ہیں اور مذہب و ذات کی بنیاد پر لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کا ذریعہ بن سکتی ہیں،نیہا سنگھ راٹھور پر ملک اور شعر و ادب سے وابستہ برادری کی عزت کو ٹھیس پہنچانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرفلم"سردار جی 3" سے آؤٹ؟سوشل میڈیاپوسٹ نے سوالات اٹھادیئے

واضح رہے کہ اپنے 25 اپریل کو پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں نیہا نے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو شخص روس یوکرین جنگ میں مداخلت کر سکتا ہے،وہ اپنے ملک میں دہشت گرد حملہ روکنے میں ناکام رہا۔تعلیم اور صحت جیسے معاملات اب غیر متعلقہ ہو چکے ہیں،ملک میں قوم پرستی اور ہندومسلم سیاست اپنے عروج پر ہے، پھر بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ 2023 میں بھی نیہا کو اپنے مشہور گانے "یوپی میں کا با" سیزن 2‘ پر پولیس کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا، جس میں انہوں نے بی جے پی کی زیرِقیادت اتر پردیش حکومت پر بھی تنقید کی تھی، جو کانپور دیہات میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی موت پر تھی۔