کینیڈا میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ آج،سخت مقابلے کا امکان

Apr 28, 2025 | 10:43:AM
کینیڈا میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ آج،سخت مقابلے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، کینیڈین وزیراعظم لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم اور سابق مرکزی بینکر مارک کارنی کے مدمقابل کیریئر سیاستدان پیئر پولی ایو ہیں ۔پیئر پولی ایو نے انتخابی مہم کا اختتام ٹورنٹو میں کیا۔

پیئر پولی ایو کی کنزرویٹو پارٹی کو تب تک رائے عامہ کے جائزوں میں 25 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جب تک لبرل پارٹی کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں اپنے استعفے کا اعلان نہیں کیاتھا، پھر حالات تبدیل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پاک بھارت کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ

مارچ میں لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو ٹروڈو کا جانشین منتخب کیاتھا جنہوں نے پارٹی قیادت سنبھالتے ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیاتھا،اسی دوران کینیڈا کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے، جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف لگایا اور کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی بات کی، ان عوامل نے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لبرلز کو دوبارہ برتری دلوا دی ہے۔