ازدواجی زندگی سے متعلق شاہد کپور کا دلچسپ انکشاف

Apr 28, 2022 | 12:56:PM
شاہد کپور کے دلچسپ انکشاف، فائل فوٹو
کیپشن: شاہد کپور کے دلچسپ انکشاف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر ہٹ اسٹار شاہد کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد کپور کا شمار بالی وڈ کے ان بے باک اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی نجی زندگی مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے میں کسی قسم کی قباحت محسوس نہیں کرتے، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان سے متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'چونکہ ہم پیسوں سے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں اسی لیے اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، ہندوستان کے تقریباً ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے'۔ 

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد کپور نے بتایا کہ 'شادی سے قبل میرا جہاں دل چاہتا تھا اور جیسے دل کرتا تھا ویسے ہی پیسے خرچ کرتا تھا لیکن اب میں ایک فیملی مین ہوں'۔

 اداکار نے کہا کہ 'میرے دو بچے ہیں، بیوی ہے، خرچہ کرنے سے پہلے اس سے اجازت مانگنی پڑتی ہے'۔

شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ 'میرے والد (پنکج کپور) اہلیہ سے زیادہ اچھا کھانا پکاتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان کبھی کبھار لڑائی بھی ہوجاتی ہے'۔

یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت جولائی 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      اداکار فیروز خان بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ