انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو گرینڈ فلاپ قرار دے دیا

Sep 27, 2025 | 23:35:PM
انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو گرینڈ فلاپ قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)وفاقی وزیر امور کشمیر  انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو گرینڈ فلاپ قرار دیتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کی عوام کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب صرف تاریخ دے گی،تحریک نہیں چلا سکے گی،پی ٹی آئی کے لیڈر بانی کی رہائی کے بجائے اپنے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو بھول جانے والوں نے اربوں روپے ناکام جلسے پر لگا دئیے، پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح اس کے جلسے بھی ناکام ہی رہیں گے،فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو عوام نے اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل ؛مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی میٹنگ ختم ، ٹارگٹ بتا دیئے گئے

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے جلسہ جلسہ کھیلنے میں مصروف ہے۔

 صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدر نے  کہا کہ بے حس پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی پرواہ نہیں، نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر بیٹوں کا احساس ہے،اسی لئے پورے صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔