تنقید کرنے والو!لگے رہو، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور صوبہ آگے بڑھ رہا ہے؛مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگ صرف پنجاب پر تنقید کر رہے تھے، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں۔ تنقید کرنے والو!لگے رہو، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور صوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔
سیلاب متاثرین بحالی پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کے رضا کاروں سے حلف لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے بہترین دوست ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں،ان کاکہناتھا کہ عوام کی خدمت بطوروزیراعلیٰ میری ذمہ داری ہے، پنجاب میں بدترین سیلاب سے 25 شہر شدید متاثر ہوئے، ستلج، راوی اور چناب میں شدید سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی، صوبائی وزرا، پوری انتظامیہ نےمتاثرین کیلئے دن رات کام کیا۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ پنجاب 25 لاکھ لوگوں کو سیلاب سے پہلے انخلا کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا ،ملکی تاریخ میں ایسا ہولناک سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،بروقت اقدامات سے اتنے بڑے سیلاب میں وبائی امراض نہیں پھیلے،ان کاکہناتھا کہ کچھ لوگ صرف پنجاب پر تنقید کر رہے تھے، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ اپنی ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں ہے، پنجاب وہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کے 25 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا گیا ، پنجاب وہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے تھرمل کیمروں ، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی سے ریسکیو آپریشن مانیٹر کیا ، ان کاکہناتھا کہ کبھی ایسے مناظر کسی دوسرے صوبے میں نہیں دیکھے ، میں کئی راتیں جاگی ہوں جہاں میری ضرورت تھی میں گئی ہوں ، میں بتانا چاہتی تھی کہ ان کی وزیراعلیٰ ان کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے ، دفتر میں بیٹھ کر تصویر بنوانا آسان ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تنقید کرنے والو!لگے رہو، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور صوبہ آگے بڑھ رہا ہے، ان کاکہناتھا کہ کہتے ہیں ہم چپ کرکے کام کرتے ہیں ، چپ کرکے کام نہیں ہوتا بلکہ آرام ہوتا ہے ، تنقید اکیلے پنجاب پر اس لیے ہورہی ہے کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے ، میرا تنقید برداشت کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کان بند کرکے مقصد پر نظر رکھو، دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں کہ کاش ہماری حکومت بھی پنجاب حکومت جیسی ہوتی ، دیگر صوبوں سے آنے والے کہتے ہیں پنجاب تو پاکستان کا حصہ ہی نہیں لگتا۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ میں سیلاب سے ہی نہیں نمٹ رہی، ترقیاتی کام بھی کرارہی ہوں، پیرپگارا کا شکریہ ، انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کو سراہا ، ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں کوئی جادو نہیں ہے بلکہ یہاں زیادہ عرصہ مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے ، سندھ سے آواز آئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب قابل ہے ،سیلاب سے نمٹ رہی ہے ، ان کاکہناتھا کہ سیلاب کے باوجود ہم نے ترقیاتی کام نہیں روکے ، سیلاب میں ٹوٹنے والی سڑکوں کی جلد مرمت کرکے کھولنے کی کوشش ہے ، جو کام ہوتا ہے وہ سر چڑھ کر بولتا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردیاں سر پر ہیں، متاثرین کیلئے ابھی سے ہی انتظام کر رہے ہیں،ہرمتاثرہ شخص تک حق پہنچائے بغیرآرام سے نہیں بیٹھیں گے، جس کا مکان بہہ گیا ہے اسے10 لاکھ روپیہ دیں گے، بارہ ایکڑ تک متاثرہ کاشتکاروں کو 20ہزار روپیہ فی ایکڑ ملے گا، سیلاب میں مویشیوں کے نقصان کا پورا زالہ کیا جائے گا،سیلاب متاثرین کا ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو سنبھالوں گی ، نقصانات کا سروے اس کا پہلا قدم ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے دوست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کے بعد معروف سوشل میڈیا انفلوائنسر بھی گرفتار