پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں نعیم پنجوتھا کے خلاف 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نعیم پنجوتھا کی ضمانت کیس کی عدم پیروی پر خارج کردی گئی، اُن پر 2 مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج ہیں۔
مقدمات میں نعیم پنجوتھا پر جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے، وہ مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبول پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منیزہ بصیرانتقال کرگئیں