ایشیا کپ پر دلجیت دوسانجھ کا اعتراض: عدنان سمیع بھی بول پڑے

Sep 27, 2025 | 15:03:PM
ایشیا کپ پر دلجیت دوسانجھ کا اعتراض: عدنان سمیع بھی بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے انعقاد اور پاک بھارت میچ پراداکاروگلوکار دلجیت دوسانجھ کےاعتراض کے بعد گلوکار عدنان سمیع بھی اس معاملے پر بول پڑے۔
عدنان سمیع نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سیاست یا سیاسی نظریات کا پابند نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے اور اس کا فن سرحدوں کو عبور کرجاتا ہے۔
2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ملک بھی ایک گھر کی طرح ہے، مگر سیاست اور قومیت کو گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے،فنکار کو کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے ساتھ باندھنا درست نہیں کیونکہ فن خود اپنی شناخت رکھتا ہے اور اسے زبردستی محدود نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے باعث دلجیت دوسانجھ اورہانیہ عامرکی فلم’’سردارجی تھری‘‘بھارت کے بجائے دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی تھی،دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے مکمل ہوچکی تھی اور دھمکیوں کے باوجود انہوں نے اسے بیرون ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان اور بھارت کے حالیہ میچز کے بعد وہ بہت کچھ کہنا چاہتے تھے، لیکن منفی جذبات کو ہوا نہ دینے کے لیے خاموشی اختیار کی۔