انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی 13ویں ریڈ بک جاری
انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیئے،ترجمان ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی 13ویں ریڈ بک جاری کردی۔
ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں ریڈ بک کے 143 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں،جن کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں، کراچی زون کو دس انسانی اسمگلروں کی تلاش ہے۔
ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گوجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 ،اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10،بلوچستان اور کے پی زون کو 1، 1 جبکہ کوہاٹ زون کو 6 ریڈ بک کے انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔
سال 2023 کی ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب 51 انسانی سمگلروں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے،ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل دو روز کمی کے بعدسونا پھر مہنگاہوگیا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بھی بلیک لسٹ کئے گئے ہیں،بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئےگئے ہیں۔