’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ میں 102 ارب روپے کے قرضے جاری

Sep 27, 2025 | 14:16:PM
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ میں 102 ارب روپے کے قرضے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست منصوبے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 102 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے، جبکہ 85 ہزار 500 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 17 ہزار 957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں گھروں کی مزید تعمیر اور پلاننگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر ولید بیگ اور پی ڈی افورڈیبل ہاؤسنگ عمران سلطان نے بریفنگ دی۔

  یہ بھی پؑڑھیں:پانڈیا،ابھیشیک شرما  فائنل میچ  کھیلیں گے یا نہیں ؟ بھارتی باؤلنگ کوچ کا اہم بیان آگیا

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ شہریوں کو گھروں کی فراہمی کے لیے منفرد پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں۔

 افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 57 ہزار رہائش گاہوں کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے، جس کی صوبائی کابینہ سے منظوری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرضہ جات کی فراہمی کی رفتار بڑھا دی گئی ہے اور شہری گھر بیٹھے قرض کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔