جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست دائر

Sep 27, 2025 | 10:48:AM
 جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔

دوسری جانب سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف 2 درخواستیں دائر کر  رکھی ہیں۔

عدالت نے  فریقین سے آج ہی دلائل طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع،طالبات بھی مستفید