خواہش ہے مدینے میں نوکری مل جائے: شعیب اختر

کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے،سابق فاسٹ بولر

Sep 27, 2023 | 19:29:PM
خواہش ہے مدینے میں نوکری مل جائے: شعیب اختر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کو مدینے میں نوکری مل جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ سے قبل بھارت کو بڑی شکست کا سامنا

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا۔

انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیونکہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع نہیں کرتا تاہم عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنہ میں بھی ایک سے 2 گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبوی ﷺ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔