آئی سی سی کی ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری، بابر اعظم کی بادشاہی برقرار

Sep 27, 2023 | 17:57:PM
آئی سی سی کی ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری، بابر اعظم کی بادشاہی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کر دی گئی، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی بلے باز شبمین گل کی دوسری پوزیشن، جنوبی افریقی وین ڈارسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی اوپنر بلے باز امام الحق کا پانچویں جبکہ فخر زمان کا دسویں نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے

بولنگ میں بھارت کے محمد سراج بدستور پہلے نمبر پر  ہیں، افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔