راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھما کہ،8 افراد جاں بحق

Sep 27, 2023 | 12:30:PM
راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھما کہ،8 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 4 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی،روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا

دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔

 واقعہ کی مزید تفتش کی جار رہی ہے۔