نوازشریف ائیرپورٹ سے ہی گرفتار ہوں گے؟

Sep 27, 2023 | 09:21:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نوازشریف ائیرپورٹ سے ہی گرفتار ہوں گے؟پروگرام’10تک‘میں میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ لندن میں لیگی قیادت کی طویل ترین ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کے بعد بیانیے کی تلاش میں پھنسی ن لیگ نے بالاخر انتخابی بیانیہ فائنل کر لیا ہے جس کے بعد لیگی رہنماں کو ٹاک شوز اور پریس کانفرنسز میں نئے بیانے کے ساتھ اترتا دیکھا جا سکتا ہے۔سوال یہ ہے کہ اخر ایسا کیا ہوا کہ ن لیگ کو بیانیہ تبدیل کرنا پڑا۔سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا ن لیگ احتسان کا بیانیہ ترک کر کے نئے بیانیے کو مقبول کر پائے گی اور سوال تو یہ بھی ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ ہے کیا ۔چند یسے ہی سوالات گزشتہ روز لندن میں سابق وزیر خزانہ اور لیگی رہنما اسحاق ڈار سے بھی کئے گئے اور ڈار صاحب کے جوابات اس بات کی جانب اشارہ کر رہے تھے کہ پارٹی قائد کی جانب سے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید سمیت ججز کے احتساب کا بیانیہ ن لیگ نہ صرف ترک کر چکی ہے بلکہ اس کے بارے میں بات بھی نہیں سننا چاہتی ۔آخر ڈار صاحب سے ایسا کیا پوچھا گیا اور اسکا جواب کیا ملا اسکی ایک جھلک آپ کو دکھاتے ہیں ۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - ویڈیوز
ٹیگز: