امریکا کے پاکستان سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل آگیا

Sep 27, 2022 | 19:10:PM
امریکا کے پاکستان سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کو ریلیف دینے کے مشورے پر چین کا رد عمل آگیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اور بھائی کی طرح مدد کی ہے۔چین اب تک 40کروڑ چینی یو آن کی انسانی امداد پاکستان بھیج چکا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کی سول سوسائٹی بھی پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ سیلابی متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان کے درمیان سود مند معاشی اور مالیاتی تعاون رہا ہے۔پاکستانی عوام بھی پاک چین سود مند تعاون کو اچھی طرح جانتے ہیں۔پاک چین تعاون پر بلا وجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ   انٹونی بلنکن نے پاکستان کو چین سے قرضوں میں ریلیف لینے کا مشورہ دیا تھا۔