لاڑکانہ بورڈ ، میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوگیا

Sep 27, 2022 | 17:58:PM
لاڑکانہ بورڈ ، میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز:  لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

میٹرک کے امتحان میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ آمنہ آبڑو اور عنزیلا ناز داہریجو نے سب سے زیادہ 1008 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ گروپ سائنس میں محمد امین قاضی پہلے نمبر پر موہت کمار دوسرے نمبر اور شایان علی کھوکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکیوں میں دوسری پوزیشن عائشہ کھوڑو نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن ماہین عباسی نے حاصل کی۔

دوسری جانب جنرل گروپ میں بھی لڑکیوں نے  لڑکوں  کو پیچھے چھوڑ دیا۔سائقہ ناز نے 943 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ محمد شفیق بوزدار  904 مارکس  لے کر دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔نگینہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔