383 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ قائم

Sep 27, 2022 | 12:33:PM
دلچسپ, عالمی ریکارڈ, 383 سال, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں رہائش پذیر چار بہنوں نے اب تک کی سب سے زیادہ مجموعی عمر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ریکارڈ قائم کرنے والی بہنوں کا تعلق امریکی ریاست  جنوبی ڈکوٹا شہر سیو فالز سے ہے۔ 22 اگست کے مطابق چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 389 سال اور 197 دن ہے۔ 

چار بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ مجموعی عمر کا ریکارڈ گوبِل خاندان کے پاس تھا جن کی مجموعی عمر رواں سال میں 383 سال سے تجاوز کرتی تھی۔ اگست کے بعد یہ ریکارڈ چار بہنوں نے گوبل خاندان سے اپنے خاندان کے نام کر لیا۔ 

 ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔‘