سدھارتھ کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی فلم کا کس پاکستانی اداکارہ کو بے صبری سے انتظار؟

Sep 27, 2021 | 23:18:PM
،فلم کا ،کس ،پاکستانی ،اداکارہ ،کو انتظارشہناز گل ،کی
کیپشن: شہناز گل،سدھارتھ ملہوترا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ اریبہ  کو بھارتی اداکارہ  شہناز گِل کی فلم  کا بےصبری سے انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی۔جس میں انہوں  نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شہناز گِل کی نئی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔اداکارہ نے اپنی سٹوری میں فلم کے مرکزی اداکاروں شہناز گِل، سونم باجوہ اور دلجیت کو مینشن کیا۔

اُنہوں نے تمام بھارتی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اُن کی فلم کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

یا د رہے کہ ’حوصلہ رکھ‘ کے پروڈیوسر دلجیت تھنڈ نے بتایا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے شہناز کے ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یا درہے کہ رواں ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کے شدید صدمے میں رہنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے