بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

Sep 27, 2021 | 22:47:PM
بابر اعظم ،کرس گیل،کا ،ریکارڈ،توڑنے کے قریب
کیپشن: کرس گیل،بابر اعظم ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کپتان با بر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے سات ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے7 اننگزمیں 121 رنز کی ضرورت ہے۔قومی کپتان اب تک 184 اننگز میں 6879 رنز بناچکے ہیں۔ کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں  7  ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم تیز رفتاری سے3 ہزار، 4 ہزار اور 6ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ایشیائی بلے بازوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 12سال قید کی سزا پانے والا ملزم 9 سال بعد بری