ہنگامی دورہ۔۔ بلاول بھٹو امریکا چلے گئے

Sep 27, 2021 | 19:39:PM
پیپلز پارٹی۔امریکا۔دورہ۔ملاقاتیں
کیپشن: بلاول بھٹو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ۔ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا میں بلاول اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی بلاول نے امریکا کا دورہ کیا تھا جس پر مخالفین نے شدید تنقید کی تھی۔
 علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں،مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عاطف اسلم کاماہرہ خان کے ساتھ نیا گانا ’ اجنبی‘ یو ٹیوب پر چھاگیا۔۔ویڈیو وائرل