فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس؛وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے

Oct 27, 2025 | 18:40:PM
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس؛وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پرفیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں۔ 

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ 

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن  ثاقب وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک  ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں  پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ 

وزیرِ اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ؛خورشیدشاہ اور سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف احتساب عدالت سے اہم خبر آگئی