کالج ٹیچرز انٹرنز کے لیے ماہانہ 55 سے 65 ہزار وظیفہ منظور

Oct 27, 2025 | 12:04:PM
کالج ٹیچرز انٹرنز کے لیے ماہانہ 55 سے 65 ہزار وظیفہ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)8 ہزار کالج ٹیچرز انٹرن کے لیے ماہانہ 55 سے 65 ہزار وظیفہ منظورکرلیاگیا۔
پنجاب حکومت نے 4.217 ارب روپے کا پیکج کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لیے منظور کرلیاہے ۔
پنجاب میں 8 ہزار سےزائد کالج ٹیچنگ انٹرن ماہانہ وظیفہ کی بنیاد پر رکھیں جائیں گے،حکومت نے پنجاب کالج ٹیچنگ انٹرن پروگرام کی منظوری دے دی۔
انٹرمیڈیٹ سطح کے کالج ٹیچنگ انٹرنز کو 55,000 روپے دئیے جائیں گے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو 65,000 روپے ماہانہ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:100 سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
انٹرمیڈیٹ کے لیے 7 ماہ اور بی ایس سطح کے لیے 10 ماہ کی مدت مقررکی گئی ہے،کالج ٹیچنگ انٹرنز کو مدت مکمل ہونے پر تجربہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا،اس میںاقلیتوں کے لیے 404، خصوصی افراد کے لیے 243، اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے 40 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
کالج ٹیچنگ انٹرنز کے وظائف اور اخراجات کے لیے 4.217 ارب روپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں۔