جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل،آج یوم سیاہ،شہرشہرریلیاں

Oct 27, 2025 | 09:59:AM
جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل،آج یوم سیاہ،شہرشہرریلیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں آباد کشمیری بھارت کے ز یرقبضہ جموں و کشمیر پر مسلسل غیرقانونی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے، 27 اکتوبر 1947کو بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا، جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
اسلام آباد میں دفترخارجہ سےڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک ہوگی، سڑکوں پر یوم سیاہ کی مناسبت سے پوسٹرز اور فلیکس نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی
 یوم سیاہ کی تقریبات میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائےگااور عالمی برادری سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا جائے گا،سکولوں اور کالجوںمیں بھی یومِ سیاہ کے حوالے سے تقاریب ہوں گی۔