معصوم بچے کی ویڈیو نے سجل علی کو اپنی والدہ کی یاد دلادی

Oct 27, 2023 | 21:08:PM
معصوم بچے کی ویڈیو نے سجل علی کو اپنی والدہ کی یاد دلادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ سجل علی نےسوشل میڈیا پر جاری ایک معصوم بچے کی ویڈیو دیکھ کراپنی والدہ کو یاد کرنے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں سجل علی نے بھی  تبصرہ کرتے ہوئےاپنی مرحومہ والدہ کیساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کا تذکرہ کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک والدہ اپنے معصوم بیٹے کے بالوں کنگھی کر رہی ہے اور اس دوران یہ خوب مسکرا رہا ہوتا ہے۔

 اب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سجل کہتی ہیں کہ بالکل یہ حقیقت ہے کہ جب تک میری والدہ اسی طرح بالوں کنگھی کیا کرتی تھیں تو تب تک زندگی بہت حسین لگتی تھی۔

مزید یہ کہ سجل علی کی والدہ فردوس بیگم کا انتقال مارچ 2017 میں ہوا ، انتقال سے کچھ عرصہ پہلے وہ علیل تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

واضح رہے کہ سجل علی کے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے کے بعد یہ عام سی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح ہر جگہ وائرل ہو نے لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک 9 ہزار سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا ہے۔