لاہور،بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والا عادی مجرم گرفتار

Oct 27, 2023 | 16:54:PM
لاہور،بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والا عادی مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) لاہور میں 5 سالہ بچی کو اغواکرنے والے ملزم کو  کیمروں اور بچوں کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس اے ایس پی کے مطابق پولیس کودوران تفتیش مزید بچیوں کیساتھ جنسی استحصال کے شواہد ملے تھے ،لیکن  وارداتوں کے باوجود شاطر ملزم کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملاتھا، پولیس کے مطابق  ملزم محب اللہ کوکیمروں کیساتھ ساتھ بچوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،  نشاندہی کیلئےعلاقے کے 16 بچوں کو ملزم کی تصویر دکھائی گئی ،بچوں کےبیانات میں مماثلت وحدت کالونی ملزم کےگھرتک لےگئی۔

اے ایس پی شہر بانو  نے مطابق  ملزم کوبھاٹی گیٹ سے ساڑھے 5گھنٹوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا ،ملزم محب اللہ کے کوائف پیڈوفائل ریکارڈ میں شامل کیے جائیں گے۔