قومی کرکٹرآصف علی کی نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پہلی پوسٹ

Oct 27, 2021 | 10:11:AM
آصف علی نے پہلی پوسٹ شیئر کر دی
کیپشن: آصف علی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ گزشتہ روز ہونے والےپاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران لی گئیں،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر اُس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف علی نے زبردست چھکا مارا تھا جبکہ اگلی تصویر اُنہوں نے گزشتہ روز کے میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کرکٹر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Asif Ali (@asif9741)

آصف علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      سعودی عرب کا پاکستان کی بڑی مدد کا اعلان