ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22خوارج جہنم واصل

Nov 27, 2025 | 22:19:PM
ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 22خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 26نومبر کو ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثرانداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک دہشت گرد بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام ہوا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت کیا گیا،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔