وقت کم ہے اور ترقیاتی عمل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےتمام محکموں کو ہدایت کی کہ 10 دسمبر تک ترقیاتی فنڈز کی 100 فیصد یوٹیلائزیشن ہر حال میں یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا ہےکہ وقت کم ہے اور ترقیاتی عمل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء، مشیران اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام محکمے اپنے منصوبے بروقت تیار کر کے متعلقہ فورمز کو ارسال کریں، جبکہ وزراء کی نگرانی میں سیکرٹری صاحبان بلاک ایلوکیشن کے خلاف اسکیمیں 15 دسمبر سے پہلے جمع کروائیں۔ ممبران قانون ساز اسمبلی کے لیے بھی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ لوکل گورنمنٹ اسکیموں کی نشاندہی 30 دسمبر تک مکمل کریں، کیونکہ ان کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے انتظامی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے C&W منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے عارضی ٹیکنیکل اسٹاف بھرتی کرنے کا حکم دیا اور تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر ختم کی جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف الرحمٰن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 49 ارب روپے ہے، جس میں 32 ارب روپے پی ایس ڈی پی بلاک ایلوکیشن اور 17 ارب روپے حکومت کے اپنے وسائل شامل ہیں، جبکہ 8 ارب کی اسکیمیں پی ایس ڈی پی اور 5 ارب روپے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیکج میں شامل ہیں۔ رواں سال 472 جاری اور 117 نئے منصوبے اے ڈی پی میں رکھے گئے ہیں، دو سہ ماہیوں کے لیے 9.6 ارب روپے جاری ہوچکے جن میں سے 7.3 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، جو 70 فیصد یوٹیلائزیشن بنتی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مسلسل 100 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی بہترین روایت قائم رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:28 ویں آئینی ترمیم حکومت جب بھی لانا چاہے تو لا سکتی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا