پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا ، شوکت یوسفزئی

Nov 27, 2024 | 11:21:AM
پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا ، شوکت یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ میں مشاورت اور کوآرڈینیشن نظر نہیں آئی، پلاننگ کا فقدان تھا، پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈی چوک کو ہی کیوں جانے کے لیے چنا گیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا، تو کیوں نہیں کیے گئے؟ حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو اس پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی، پہلے سے معلوم تھا کہ حکومت ڈی چوک میں فسطائیت کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی گلوکار ایلٹن جان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے اور شیر افضل مروت بھی غائب تھے، جب لیڈر شپ کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کیوں لے کر گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں ہیں، دونوں محفوظ ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا  تو کیوں نہیں کیے گئے؟  حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟

 واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے چلے گئے۔