خشک سردی یا بارش ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 27, 2023 | 19:33:PM
خشک سردی یا بارش ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات  نے وفاقی دارلحکومت سمیت  ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کردی ، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش/بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور خیبرپختونخوا ے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور با لا ئی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم  صبح کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری گلیات اور گردونواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع اور سندھ  کے  رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آج کےدرجہ حرارت استور میں  2 سنٹی گریڈ ،گلگت 3 سینٹی گریڈ،ہنرہ  ایک سینٹی گریڈ ،اور سکردو میں منفی دو  ریکارڈ کیا گیا۔