شاہد خاقان عباسی کی ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد 

Nov 27, 2023 | 18:14:PM
شاہد خاقان عباسی کی ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد 
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ ہی بیرون ملک جانے کی منظوری دےدی،ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی،سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ،شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ اور ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجینئرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست ؛ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا