پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نگران وزیر داخلہ

Nov 27, 2023 | 16:24:PM
پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نگران وزیر داخلہ
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کی،وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

ضرور پڑھیں:بنوں میں افغان شہری کا سکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید

 وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستانی عوام اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے،پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔