بنوں میں افغان شہری کا سکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید

26 نومبر کو بکا خیل،بنوں میں موٹرسائیکل کے ذریعے خودکش حملہ ہوا،خودکش حملے میں دو شہری شہید، سات شہری زخمی ہوئے

Nov 27, 2023 | 14:59:PM
ایک اور افغانی کا بکا خیل میں خودکش حملہ، 2 شہری شہید،تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور،اویس کیانی)بنوں میں خودکش حملہ،2 شہری شہید،سات زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 نومبر کو بکا خیل،بنوں میں موٹرسائیکل کے ذریعے خودکش حملہ ہوا،خودکش حملے میں دو شہری شہید، سات شہری زخمی ہوئے ،دھماکے میں تین فوجی جوان بھی زخمی ہوئے،خودکش حملہ آور کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہو گئی۔

ضرور پڑھیں:خون مسلم کے پیاسے نیتن یاہو کی پیاس نہ بجھی،مزید سخت حملوں کا اعلان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن کیا گیا ۔سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،بہادرشہریوں اورجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کوتقویت دیتی ہیں۔

پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نگران وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کی،وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستانی عوام اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے،پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔