سارہ انعام قتل، ملزم شاہنواز امیر کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری

Nov 27, 2023 | 13:13:PM
سارہ انعام قتل، ملزم شاہنواز امیر کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرزانہ صدیق)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،سارہ انعام قتل کیس گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری،عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، عدالت نے پولیس کی ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا کیس،عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالتی فیصلے میں پولیس کی ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ہے۔آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت 25 ستمبر 2022 کو تھانہ شہزاد ٹاؤن مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ضرورپڑھیں:خون مسلم کے پیاسے نیتن یاہو کی پیاس نہ بجھی،مزید سخت حملوں کا اعلان

عدالت نے کلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیا ہے،فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ، استغاثہ کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے، شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے،کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں ،پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑا سقم ہے ،سارہ انعام کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،ملزم شاہنواز امیر کیخلاف سارہ انعام قتل کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں،سارہ انعام قتل کیس میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔