ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل ، سوشل میڈیا پر بھونچال برپا

Nov 27, 2022 | 20:49:PM
شعیب ملک، ثانیہ مرزا، علیحدگی کی خبریں، زیر گردش،
کیپشن: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں آج کل زیر گردش ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ابھی کوئی وضاحتی بیان نہیں آیا۔ 
کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پرمکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، گزشتہ روز ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔ 
ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'جب 12 گھنٹے کی شوٹنگ کے دن آخرکار ختم ہوجائیں، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، کچھ روز قبل شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہیں دیا، شکریہ کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں شکست، تائیوان کی صدر پارٹی سربراہی سے مستعفی