آخر کارمحکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنا دی

Nov 27, 2021 | 19:36:PM
محمکہ موسمیات بارش
کیپشن: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانےوالوں کیلئے اچھی خبر۔۔بڑی پابندی ختم
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / دھند چھائی رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟