معروف ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ صدمے سے دوچار

Nov 27, 2021 | 15:26:PM
انگوٹھی چوری ہوگءی
کیپشن: رکی کے معروف ڈرامے ارطغرل سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ بروکو کراتلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ بروکو کراتلی کی شادی کی انگوٹھی چوری ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ دوبارہ ترکی پہنچ گئیں۔۔سیر سپاٹے ۔۔ویڈیوز شیئر کردیں
تفصیلات کے مطابق ارطغرل کی اداکارہ بروکوکراتلی جس نے 12 ماہ قبل معروف موسیقار سینان اکیل سے شادی کی تھی اس وقت صدمے سے دوچارہیں ۔ان کی شادی کی انگوٹھی جس کی مالیت تقریبا 25 لاکھ لیرا تھی چوری ہوگئی ہے ۔جوڑے کو چوری کا احساس اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر کی سجاوٹ اور صفائی میں مصروف تھے۔ دونوں نے فوری طور پر پولیس میں چوری کی رپورٹ درج کرائی۔
برکو کراتلی نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "ہم گھر کو صاف کرنے کے بعد ایک انگوٹھی تلاش نہیں کر سکے جو میرے لیے ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ سامنے آ جائے گی اوراس حوالے سے ہم پولیس کو آگاہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف،وکی کوشال کی شادی ، سلمان خان کے والد بھی بول پڑے