آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز کو شکست

Nov 27, 2020 | 23:42:PM
آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں شعیب ملک کی جافنا سٹالینز نے شاہد آفریدی کی گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کے 176 رنز کے تعاقب میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا سٹالینر نے مقررہ ہدف آخری اوور میں باآسانی پورا کرلیا۔ 
جافنا سٹالینز کی جانب سے اوشکا فرنینڈو نے 63گیندوں پر 7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شعیب ملک نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔ جافنا سٹالینز میں پاکستان کے شعیب ملک جبکہ گال گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی، فاسٹ باؤلر محمد عامر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان شامل ہیں۔
قبل ازیں گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے تھے۔ گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے 23گیندوں پر 58بنائے ،اپنی جارحانہ اننگز کے دوران انہوں نے 6چھکے اور 3چوکے لگائے۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گوناتھلکا نے 38جبکہ اعظم خان نے 20رنز سکور کیے تھے۔