راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی چھٹیاں 28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی، کسی بھی تعلیمی ادارے کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہر گز نہ ہوگی، طلباء کے ساتھ تمام اساتذہ بھی گرمیوں کی چھٹیاں منائیں سکول آنے پر پابندی ہے۔
صرف ایڈمن سٹاف اپنے ضروری فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں مقررہ اوقات میں دستیاب ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 28 مئی سے 14اگست تک ہر قسم امتحانات لئے جانے پر بھی پابندی ہو گی، تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے،کسی بھی تعلیمی ادارے کو طلباء سے یکمشت 3 ماہ کی فیس طلب کرنے پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم،فلم ’’دی لاسٹ روڈیو ‘‘30مئی کو ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہو گی