پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد  زلزلے کے  شدید جھٹکے

May 27, 2025 | 19:43:PM
پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد  زلزلے کے  شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آںدھی کے بعد  زلزلے کے  شدید جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی موسم کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ بعض علاقوں میں جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے تاہم لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دریں اثنا اسلام آباد میں تیز آندھی اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سائن بورڈ اور سولر پلیٹس کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی