پی آئی اے کی خریداری کیلئے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن بڑھادی گئی

May 27, 2025 | 15:13:PM
 پی آئی اے کی خریداری کیلئے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن بڑھادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے۔

 اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے  عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار